بیٹے سے تنخواہ نہ لینا جرم توتنخواہ لینا بھی جرم ہی ٹھہرتا

گوجرانوالہ (سٹی نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف بالآخر کھل کر بول پڑے اور کہاکہ ان کی نااہلی کا منصوبہ پہلے ہی بنالیاگیا تھا، سپریم کورٹ میں جو بھی کرلیتے ، فیصلے پر عمل درآمد ہوا، ججز نے انصاف نہیں کیا۔
گوجرانوالہ سے لاہور کیلئے روانہ ہونے سے قبل اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کاکہناتھاکہ وہ عوام کی خدمات کرنا چاہتے تھے لیکن اس سے بھی روک دیا گیا،ستر سال سے ووٹ کی قدر نہیں کی گئی، اب وقت آگیا ہے کہ عوام کو اپنے ووٹ کی قدر کرانی ہے۔انہوں نے کہاکہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینا جرم توتنخواہ لینا بھی جرم ہی ٹھہرتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں