سابق وزیر اعظم کے مشن جی ٹی روڈ کی وجہ سے میڈیا نے عائشہ گلالئی کے الزامات کو پس پشت ڈال دیا

اسلام آباد(سٹی نیوز) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے مشن جی ٹی روڈ کے حوالے سے بحث و مباحثہ کیا جا رہا ہے، ہر تجزیہ کار اس کو اپنے رخ سے دیکھنے کو شش کر رہا ہے جبکہ اپوزیشن اس مارچ کو اداروں پر حملے سے تعبیر کر رہی ہے ایسے میں معروف صحافی حامد میر نے مشن جی ٹی روڈ کا سب سے بڑا نقصان مسلم لیگ(ن)کو بتا دیا ہے۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم کے مشن جی ٹی روڈ کی وجہ سے میڈیا نے عائشہ گلالئی کے الزامات کو پس پشت ڈال دیا ہے۔
جامعہ کراچی میں یوم آزادی کی خصوصی تقریب، کرکٹر اسد شفیق اور جنید جمشید کے فرزندوں کی شرکت، 1ہزار پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا گیا
سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پر ’’ٹوئٹ‘‘ کرتے ہوئے معروف صحافی،حامد کا کہنا تھا کہ جی ٹی روڈ مارچ کا سب سے بڑا کیا نتیجہ نکلا ہے؟ وہ خودہی اس کا جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ اس مارچ کی وجہ سے میڈیا نے عائشہ گلالئی ایشو کو بھلا دیا ہے، شکریہ نواز شریف۔

اپنا تبصرہ بھیجیں