پنجاب حکومت کا پولیس افسران اور بیوروکریسی کو سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ

لاہور: (سٹی نیوز) پنجاب حکومت نے ہیلتھ پروفیشنلز کیساتھ ساتھ پولیس افسران اور بیوروکریسی کو بھی سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں مجموعی طور پر 62 افراد کو سول ایوارڈ دینے کی سفارش کر دی گئی ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے 18 افراد کو ستارہ امتیاز جبکہ 37 افراد کو تمغہ امتیاز کی سفارش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ صحت پنجاب کے دونوں شعبوں کو سیکرٹری ہیلتھ نبیل اعوان اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان یونس کو ستارہ امتیاز دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سیکرٹری آئی اینڈ سی ایس اینڈ جی اے ڈی محمد مسعود مختار، سابق کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ سیف انجم، کمشنر گوجرانوالہ گلزار شاہ، ڈی سی لاہور دانش افضل، سی سی پی او ذوالفقار حمید، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے راجہ خرم، سابق ڈائریکٹر جنرل ماینٹرنگ داخلہ پنجاب امان اللہ خان نیازی، ایس ایس پی آپریشن فیصل آباد علی رضا، ڈپٹی سیکرٹری پرائمری ہیلتھ قیصر عباس کو ستارہ امتیاز دیا جائے گا۔

ڈپٹی سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احسن منیر بھٹی، سیکشن آفیسر داخلہ احمد بلال کو تمغہ امتیاز کی سفارش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مرحوم وی سی نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر مصطفیٰ کمال پاشا کو نشان امتیاز دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں