ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کملا دیوی ہیرس کو نائب صدر عہدے کیلئے چن لیا

۔واشنگٹن: (سٹی نیوز) ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کملا دیوی ہیرس کو نائب صدر کیلئے چن لیا، خاتون سینیٹر سیٹ کیلئے پہلی جنوبی ایشیائی اور افریقی امیدوار ہوں گی۔

جوبائیڈن نے کملا دیوی ہیرس کو نائب صدر کی امیدوار کے لیے نامزد کردیا، توثیق پارٹی کنونشن میں کی جائے گی، کیلی فورنیا سے خاتون سینیٹر نائب صدر کیلئے پہلی افریقی امیدوار ہوں گیجبکہ جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والی پہلی امیدوار بھی ہوں گی۔

کملا دیوی ہیرس کے والد کا تعلق جمیکا جبکہ والدہ کا تعلق بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تھا، سابق صدر براک اوباما نے نامزدگی کو اچھا فیصلہ قرار دیا۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے کملا دیوی ہیرس کو سینیٹ میں سب سے ہولناک ممبر قرار دیا۔ کہتے ہیں حیرت ہوئی خراب کارکردگی کے باوجود ان کا انتخاب کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں