سعودی عرب میں ہسپتال کی نرس کو پچاس کوڑے مارنے کا حکم

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں نرسوں کی تصاویر بنانے پر ایک نرس کو ہسپتال کے گیٹ پر 50کوڑے مارنے کی سزا سنادی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مکہ مکرمہ کی اپیل کورٹ نے نرسوں کی تصاویر لینے والی سعودی نرس کے خلاف 15دن قید اور متعلقہ ہسپتال کے گیٹ کے سامنے 50کوڑے لگانے کی سزا کی تصدیق کردی۔سعودی نرس نے اپنے موبائل سے اپنے ساتھ کام کرنے والی 4نرسوں کی تصاویر بنائی تھیں جس پر سیکشن ہیڈ نے اسے ایسا کرنے سے منع بھی کیا تھا۔ نرسوں نے اپنی سہیلی کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا تھا جس پر اسے 15دن قید اور ہسپتال کے گیٹ کے سامنے ایک ہی وقت میں 50کوڑے لگانے کی سزا سنادی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں