کرکٹ کا ”راجہ“شوبز کی ”رانی“ بیاہ لایا لیکن دونوں کی پہلی ملاقات کب اور کہاں ہوئی تھی؟

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے بالآخر اپنی محبوبہ اور اداکارہ انوشکاشرما سے شادی رچالی جس کی تصدیق خود دونوں نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر بھی تصاویر شیئرکرتے ہوئے کردی تاہم یہ بہت ہی کم لوگوں کو معلوم ہے کہ دونوں کی پہلی ملاقات کب اور کہاں ہوئی تھی ۔

پاکستانی اور بھارتی میڈیا میں اس وقت صرف ویرات اور انوشکا کی شادی کے چرچے ہیں دونوں گزشتہ روز اٹلی کے شہر میلان کے تاریخی قلعے بورگو فینو چیٹو میں شادی کے بندھن بندھ گئے جس کے بعد سے پاکستان اور بھارت میں یہ شادی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنی ہوئی ہے۔اس پریم کہانی میں بھی اتارچڑھاؤ بھی آئے اور دوریاں پیدا ہونے کی خبریں بھی لیکن بالآخر”راجہ“ اپنی ”رانی “ بیاہ لایا۔ دونوں کی پہلی ملاقات دراصل چار سال قبل شیمپو کے ایک اشتہار کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر ہوئی تھی اور یہ آشنائی بعد میں محبت میں بدل گئی تاہم ایک عرصے تک اپنے تعلقات کو چھپاتے رہے اور دونوں میں سے کسی نے بھی کھلے عام اعتراف نہیں کیا لیکن جلد ہی وہ مختلف مقامات پر اکٹھے دکھائی دینے شروع ہوگئے جس کے بعد خبروں کی زینت بننا شروع ہوگئے ۔ حتیٰ کہ شادی کے بعد بھی خبروں کی شہہ سرخیوں میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں