ویرات اور انوشکا کی شادی ہوئی تو ٹوئٹر صارفین نے بھی ”محاذ“ سنبھال لیا

لاہور (نیوز ڈیسک) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی ہوئی تو انٹرنیٹ پر ایک جانب مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا تو دوسری جانب سوشل میڈیا ’فوج‘ نے بھی اپنا ’محاذ‘ کھول لیا اور اس قدر دلچسپ اور مزاح سے بھرپور ٹویٹس کیں کہ ہنسی کا طوفان آ گیا۔

ٹوئٹر کے ایک صارف ’شری دھار وی‘ نے لکھا ”ویرات اور انوشکا کی شادی ہو گئی۔۔۔

راہول گاندھی کانگریس کے صدر منتخب ہو گئے۔۔۔
اٹلی کیلئے یہ کتنا زبردست دن رہا“


’پنک‘ نامی صارف نے شادی کی دو تصاویر کو لے کر انہیں جوڑ دیا اور بلے باز کی شاٹ پر کیچ نکلنے اور پکڑے جانے تک کی کمنٹری کو خوبصورت انداز میں بیان کر دیا۔
پنک نے لکھا ”پہلی تصویر۔۔۔ ویرات ہوا میں
دوسری تصویر۔۔۔ اور پکڑا گیا“


گبر نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ویران جگہ پر کھڑے تصویر شیئر کی اور لکھا ”جب آپ ویرات اور انوشکا شرما کی شادی میں جانے کیلئے تیار ہوں مگر ’اولا‘ کار کینسل ہو جائے“


ملیکا دعا نے لکھا ”ڈینڈرف نے بنا دی جوڑی۔۔۔“


مون کچھ تذبذب کا شکار نظر آئی اور سوال پوچھا کہ ”کیا ویرات کوہلی بھی شادی کے بعد ثانیہ مرزا کی طرح کھیلتے رہیں گے؟“


کرک بی سی نامی صارف نے لکھا ”کوہلی صحیح شادی کر رہے ہیں۔ ہمیشہ وہ کام دہرانے پر رضامند جو بیوی کہے“


بالی ووڈ نامی صارف نے ریویو لیتے کسی بھارتی کرکٹ کی تصویر پر رنویر سنگھ کا چہرا لگایا اور تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”رنویر سنگھ ڈی آر ایس ریویو لے رہے ہیں“


فری لینس ون ٹپ ون ہینڈ نامی صارف کا کہنا تھا ”دیپکا ۔ مبارک ہو!!
انوشکا۔ شکریہ، تم لوگ کب شادی کر رہے ہو؟
دیپکا۔ جلدی، بس ایک چھوٹا سا مسئلہ حل کرنا ہے
انوشکا۔ اور وہ کیا مسئلہ ہے؟
دیپکا۔ رنویر سنگھ کہتا ہے کہ وہ بھی شادی پر لہنگا ہی پہنے گا“


اوجاس نامی صارف نے روی شاستری کو چھیڑنے کیلئے ان کی تصویر شیئر کی اور لکھا ”ان کے علاوہ ہر کوئی ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی پر خوش ہے“


پک چک پک راجہ بابو نامی صارف نے لکھا ”ویرات اور انوشکا کی شادی پر لوگ کہہ رہے ہیں کہ ’یہ دولہے کا چچا شراب پی کے شرٹ اتار رہا ہے۔۔۔ چھی
ویرات۔ گنگولی ہے وہ۔۔۔“


اکشر اپنی شادی نہ ہونے پر اداس نظر آئے اور لکھا ”میں ظاہری طور پر انوشکا اور ویرات کوہلی کو شادی کی مبارک دے رہا ہوں۔۔۔

میں اندر سے یہ کہہ رہا ہوں کہ ’کیا یار۔۔۔ ہر کسی کی شادی ہو رہی ہے، سب کی شادی ہو جائے گی، بس میں رہ جاﺅں گا۔ ارے بھگوان، میں کنوارہ نہیں مرنا چاہتا لیکن چلو اپنے سلمان بھائی بھی تو کنوارے ہیں۔۔۔ ہڑ ہڑ ۔ دبنگ دبنگ دبنگ“

اپنا تبصرہ بھیجیں