ڈاکٹر عامر لیاقت کی وجہ سے پی ٹی آئی چھوڑنے والے سلمان احمد کا جلسے میں عامر لیاقت سے سامنا ہوتے ہی کیا ہوا؟

کراچی (نیوز ڈیسک) معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر عامر لیاقت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کی تو پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں نے اس پر ناراضگی کا اظہار کیا جبکہ سلمان خان نے آئندہ عمران خان کی حمایت نہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔

ان کے علاوہ کئی دیگر پارٹی رہنماؤں نے بھی کچھ ایسے ہی جذبات کا اظہار کیا جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے خوب بحث ہوتی رہی کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کو بھی پی ٹی آئی میں شامل کر لیا گیا ہے۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے جلسے میں سلمان احمد بھی شریک ہوئے اور ڈاکٹر عامر لیاقت سے سامنا ہوتے ہی کچھ ایسا ہو گیا کہ پی ٹی آئی کارکنان بھی ہکا بکا رہ گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان احمد جلسے میں پہنچتے ہیں تو پہلے سے وہاں موجود ڈاکٹر عامر لیاقت ان کی جانب بڑھتے ہیں جنہیں دیکھ کر سلمان احمد ان سے ہاتھ ملاتے ہیں اور ڈاکٹر عامر لیاقت بے اختیار ان کیساتھ بغل گیر ہو جاتے ہیں اور یوں ان کے درمیان گلے شکوے ختم ہو جاتے ہیں۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

blob:https://www.dailymotion.com/42ac9738-ad24-4c1f-847a-bf6059c93010

اپنا تبصرہ بھیجیں