این آئی سی ایل کرپشن کیس کی سماعت

اسلام آباد(سٹی نیوز)چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے این آئی سی ایل کرپشن کیس میں سابق چیئرمین خان نیازی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ایازصاحب !آج آپ کی آنکھیں جھکی ہوئی ہیں،دبئی میں آپ کیاکرتے ہیں؟وہاں آپ نے کسینوکھول لیاتھا،اس پر ایاز نیازی نے جواب دیا کہ میراکوئی کسینونہیں ہے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کومخدوم امین فہیم لائے تھے؟،آپ کا گھرکتنا بڑا ہے اور آپ کے پاس کتنی گاڑیاں ہیں ؟،اس پر ایاز نیازی نے کہا کہ میری تقرری امین فہیم نے کی تھی، میں لاہور میں 2 کنال کے گھر میں رہتا ہوں اور میرے پاس ایک گاڑی ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کے پاس ایک نہیں 3 گاڑیاں ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ کے اثاثے آپ کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے ،نیازی صاحب یہ پاکستان ہے لوٹ مار نہیں ہے۔جو ملک کو لوٹے گا حساب دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں