نگران وزیراعظم کا نام سامنے آگیا حکومت اور اپوزیشن کس نام پر متفق ہوئیں؟ بڑا دعویٰ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف سمیت بیشتر سیاسی جماعتوں کی اعلیٰ قیادت نے جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کے نام پر اتفاق کرلیا ہے جبکہ دیگر مقتدر قوتوں نے بھی اس نام پر گرین سگنل دیدیا ہے۔انتہائی مصدقہ ذرائع کے مطابق جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی ہی نگران وزیراعظم ہوں گے اور پاکستان کے عام انتخابات 2018 ءکرانے کے ذمہ دار ہوں گے۔

دوسرے نمبر پر ڈاکٹر عشرت حسین کا نام بھی کئی ہفتوں کے زیرغور رہا لیکن بالآخر تمام فریق جسٹس (ر) تصدیق حسین جیلانی کے نام پر متفق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی خواہش پر فی الحال نگراں وزیراعظم کے نام کو منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ بعض قوتیں جسٹس (ر) تصدیق کیخلاف گمراہ کن پروپیگنڈا شروع کرنا چاہتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں