’’ہمیں گھبرانے دو کیونکہ اب گھبرانا بنتا ہے‘‘

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کی کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال پر بنائی گئی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کے پہلے حصے میں اقرا وزیر اعظم عمران خان کی آواز میں کورونا سے بچنے کا آسان گُر بتانے والا اُنہی کا جملہ ’سب سے پہلے تو آپ نے گھبرانا نہیں ہے‘ کی لپسنگ کررہی ہیں جبکہ یہ جملہ سُن کر یاسر کا ردعمل قابلِ دید ہے۔


اقرا کی بات کے جواب میں یاسر پنجابی لہجے اور تاثرات میں ’نہیں، اب نہیں، اب ہمیں گھبرانے دو کیونکہ اب گھبرانا بنتا ہے‘ کی لپسنگ مزاحیہ انداز میں ادا کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں