اپوزیشن جماعتوں کا کورونا جیسی وبا پر رویہ قابل مذمت ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: (سٹی نیوز) وزیر اعلی پنجاب کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا کورونا جیسی وبا پر رویہ قابل مذمت اور قابل افسوس ہے، اہم ترین قومی مسئلے پر بھی اپوزیشن رہنماؤں نے پوائنٹ سکورنگ سے گریز نہیں کیا۔

سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ قوم جانتی ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں نے خالی نعرے لگا کر کورونا کے خلاف مہم چلائی،22 کروڑ عوام اپوزیشن جماعتوں کی منفی سیاست سے متنفر ہوچکے ہیں، کورونا وباء میں متاثرہ لوگو ں کو تنہا چھوڑ کر اپوزیشن جماعتیں سیاست چمکانے میں مصروف رہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا اپوزیشن کے پاس کورونا کا نہیں بلکہ اپنی کرپشن کے تحفظ کا ایجنڈا ہے، مشکل وقت میں دکھی انسانیت کو اکیلا چھوڑ نے والے اپوزیشن رہنماؤں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی، وزیراعظم کی قیادت میں حکومت نے ہر فیصلہ مشاورت سے کیا، عمران خان کی قیادت میں حکومت متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں