نواز شریف نے واک شروع کر دی،مزید تصاویر جاری

لاہور(سٹی نیوز) سابق وزیر اعظم و قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے لندن میں ڈاکٹروں کی ہدایت پر واک شروع کر دی جس کی مزید تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔

علاوہ ازیں علاج کی غرض سے لندن جانیوالے مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی مزید تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں ۔ ایک تصویرمیں نواز شریف اپنے صاحبزادے حسین نواز اور ایک شخص کے ساتھ بینچ پر بیٹھے ہیں جبکہ دوسری تصویر میں حسین نوازکے ساتھ چہل قدمی کر رہے ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے نوازشریف کو ہدایت کی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر کوئی جسمانی سرگرمی کریں اور سیر کریں اور اب انہیں اچھی صحت کیلئے روزانہ سیر کرنا ہو گی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کی تصاویر شریف خاندان نے خود جاری کی ہیں۔

ان تصاویر میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ ان کے بیٹے حسین نواز اورسیکرٹری حنیف خان بھی موجود ہیں۔ نواز شریف کے بڑے صاحبزادے حسین نواز اپنے والد کو ساتھ لیکر لندن میں روزانہ سیر کرنے کیلئے نکلتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں