شوگر ملز والوں کو پتا نہیں آگے عمران خان بیٹھا ہے، بات 70 روپے پر نہیں رُکے گی: شہباز گِل

لاہور: (سٹی نیوز) معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے شوگر مل ایسوسی ایشن کی سستی چینی کی فراہمی کی پیشکش پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو کل تک کہتے تھے لاگت بہت زیادہ ہے، وہ آج بھاؤ تاؤ کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شوگر ملز ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے بعد حکومت کو خط لکھا تھا اور کہا کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے چینی 70 روپے فی کلو فروخت کرنے کے لیے تیار ہیں لہٰذا حکومت عوام کو 70 روپے فی کلو چینی فروخت کرنے کے اقدامات کرے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے ٹویٹر پر سٹی نیوز کی ویڈیو رپورٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کو چینی 70 روپے فی کلو کی پیشکش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چینی 70 روپے فی کلو فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں: شوگر ملز ایسوسی ایشن کا حکومت کو خط

Dr. Shahbaz GiLL

@SHABAZGIL
شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کو چینی 70 روپے میں آفر کر دی۔ وہ جو کل تک کہتے تھے لاگت بہت زیادہ ہے آج بھاؤ تاؤ کر رہے ہیں۔ پر ان کو پتہ نہیں آگے عمران خان بیٹھا ہوا ہے۔اب بات 70 پر نہیں رکے گی۔ اصل لاگت عوام کہ سامنے رکھیں گے اور درست قیمت طے کرنی پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ جو کل تک کہتے تھے لاگت بہت زیادہ ہے، آج بھاؤ تاؤ کررہے ہیں، ان کو پتا نہیں آگے عمران خان بیٹھا ہوا ہے، اب بات 70 پر نہیں رکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں