سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی مزدوروں کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود 11غیر ملکی مزدور ہلا ک

ریاض (ویب ڈیسک)سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی مزدوروں کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود 11غیر ملکی مزدور ہلا ک اور 6زخمی ہوگئے۔
قطر اور عرب ممالک کی لڑائی، کویت کے امیر کا صبر جواب دے گیا، ایسا اعلان کردیا کہ پوری دنیا کے مسلمان داد دینے پر مجبور ہوگئے
سعودی عرب کے صوبے نجران میں واقع غیر ملکی مزدوروں کے گھر میں آگ لگنے سے 11غیر ملکی مزدور موقع پر جان کی بازی ہار گئے جبکہ دیگر 6مزدورشدید زخمی ہوگئے،آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اورفائر فائٹرز ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے کافی دیر جدوجہد آگ پر قابوپالیا اور بعد ازاں لاشوں اور زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا۔دوسری جانب صوبہ نجران کے محکمہ سول ڈیفنس کا کہناہے کہ گھر میں نہ تووینٹی لیشن کا کوئی انتظام تھااورنہ ہی کھڑکی موجود تھی جس وجہ سے گھرمیں دھواں بھر گیا جو جان لیوا ثابت ہوا جبکہ ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق بھارت اور بنگلہ دیش سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں