پاکستان کو صحت کے شعبے میں فوری اصلاحات کی ضرورت ہے، فچ سلوشن

لاہور: (سٹی نیوز) فچ سلوشن نے کہا ہے کہ پاکستان کو صحت کے شعبے میں فوری اصلاحات کی ضرورت ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے پاکستان میں سخت اقدامات کے باوجود کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر ابھی کافی وقت لگے گا، کوویڈ 19 کے باعث ہیلتھ سسٹم میں موجود خامیاں کھل کر سامنے آئی ہیں۔

ادارے کے مطابق پاکستان صحت کی سہولیات کے حوالے سے 195 ممالک میں 154 ویں نمبر ہے، پاکستان جنوبی ایشیا میں سری لنکا، بھارت اور بنگلا دیش سے بھی پیچھے ہے، 13 سو افراد کے لیے صرف ایک ڈاکٹر موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں