عالمی اداروں نے پاکستان کے کورونا کیخلاف اقدامات کی تعریف کی: چیئرمین این ڈی ایم اے

اسلام آباد: (سٹی نیوز) چیئرمین این ڈی ایم اے محمد افضل خان نے کہا ہے کہ کورونا وباء ختم نہیں ہوئی، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، عالمی اداروں نے پاکستان کے کورونا کیخلاف اقدامات کی تعریف کی ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے محمد افضل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی عوام اور حکومت چین کے تعاون پر شکر گزار ہیں، پاکستان اور چین کی دوستی کے نئے معنی کا پتہ چلا ہے، کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے چین سے طبی سامان لیکر طیارہ پہنچا ہے، 31 اگست تک مزید طبی سامان بھی چین سے پاکستان پہنچے گا، جب بھی سامان کی کمی کا سامنا ہوا تو چین کے سفیر نے فوری تعاون کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں