فاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا قانونی جائزہ لیا جا رہا ہے

اسلام آباد(سٹی نیوز ) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا قانونی جائزہ لیا جا رہا ہے کیونکہ قانون سے کوئی بھی بالا تر نہیں ہے ۔

اسلام اباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا حکومت کے خلاف نیلے پیلے قسم کے لوگ مل رہے ہیں، ایک طرف مسلم لیگ (ن) کے حامی اور دوسری طرف اس کے مخالف ہیں،موجودہ حکومت کی مدت مکمل ہونے میں 5 ماہ رہ گئے ہیں، حکومت کے خلاف اتحاد بنانے والے انتظار کریں۔ان کا کہنا تھا کہ دھرنے ملک میں انتشار کے لیے دیے جا رہے ہیں، اپوزیشن کے منہ کو خون لگا ہوا ہے اور وہ ہر ایک کو گالیاں دیتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا قانونی جائزہ لیا جا رہا ہے جب کہ اسحاق ڈار کی تذلیل نہیں بلکہ میڈل ملنا چاہیے کیوں کہ ان کی خدمات کا اعتراف دنیا کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈوب نہیں رہا بہتری کی طرف جارہا ہے جب کہ ڈالر کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ سے ایڈجسٹ ہے لہذا خطرے کی بات نہیں ،جب کہ بقراط اور سقراط ہر وقت معیشت ختم ہونے کا شور مچاتے ہیں اور صرف منفی امیج اجاگر کرتے ہیں،کہا جاتا ہے 2030 تک پاکستان پتھر کے زمانے میں چلا جائے گا تاہم ہم2030 میں پاکستان کو ایک مضبوط معیشت بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں