عمران خان یوں تو بہت سنجیدہ رہتے ہیں مگر بعض اوقات کچھ ایسی بات بھی کر جاتے ہیں کہ سننے والے کیلئے اپنی ہنسی روکنا مشکل ہو جاتا ہے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان یوں تو بہت سنجیدہ رہتے ہیں مگر بعض اوقات کچھ ایسی بات بھی کر جاتے ہیں کہ سننے والے کیلئے اپنی ہنسی روکنا مشکل ہو جاتا ہے۔

ایسا ہی کچھ اس وقت ہوا جب صحافیوں نے ان سے کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے دئیے گئے ایک بیان سے متعلق پوچھا۔ عمران خان نے ایسا دلچسپ جواب دیا کہ صحافیوں کی ہنسی چھوٹ گئی۔
صحافیوں نے عمران خان سے سوال کیا کہ ”کیپٹن (ر) صفدر نے بیان دیا ہے کہ وہ اصلی کپتان ہیں جبکہ عمران خان جعلی کپتان ہیں۔ آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟“
عمران خان پہلے تو صحافیوں کے سوال پر مسکراتے رہے اور آگے بڑھتے رہے لیکن جب صحافیوں کی جانب سے بار بار پوچھا گیا تو عمران خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ”صبح صبح ہنساﺅ مت مجھے“

ان کا جواب سنتے ہی تمام صحافیوں کی ہنسی چھوٹ گئی جبکہ عمران خان کیساتھ موجود لوگ بھی قہقہہ لگانے پر مجبور ہو گئے۔ ان کی صحافیوں سے گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اور بہت صارفین مختلف آراءکا اظہار کر رہے ہیں۔
۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں