پاکستان کی کم عمر تائی کوانڈو کھلاڑی کے اعزاز میں تقریب

پشاور: (سٹی نیوز) تائیکوانڈو کی عالمی چیمپیئن کا اعزاز حاصل کرنے والی سوات کی آٹھ سالہ عائشہ کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی، کے پی کے سینیئر وزیر عاطف خان نے عائشہ کے لیے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔

تائیکوانڈو میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی سوات کی آٹھ سالہ عائشہ کے اعزاز میں محکمہ سیاحت کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، سینئر وزیر عاطف خان کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ عائشہ نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔ عائشہ کو آگے ہر سطح پر سپورٹ کیا جائیگا، صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ خواتین کو کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، خواتین کے لئے انڈور گیم سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ عاطف خان نے عائشہ کے لیے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں