پی ٹی وی نے نواز شریف کی بونیر میں تقریر سنسر کر دی ،ایسا کیا کہا ؟جان کر آپ کو بھی شدید حیرت ہو گی

بونیر (ویب ڈیسک )سابق وزیراعظم نواز شریف کے جلسے میں خطاب کے دوران غداری کے الفاظ کو سرکاری ٹی وی نے سنسر کردیا ۔تفصیل کے مطابق بونیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ایک طرف سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نا اہل کردیا تو دوسری طرف غدار کہا جا رہا ہے ،پاکستان کو ایٹمی قوت بنانا غداری ہے یا محب الوطنی ؟۔انہوں نے کہا کہ یہاں الٹی گنگا بہتی ہے جسے عوام کے ساتھ مل کر سیدھا کریں گے ،آج مجھے غدار کہا جاتا ہے کیونکہ میں کہتا ہوں کہ پاکستان کو اکیلا کیا جا رہا ہے ۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ مجھے غدار کہا جاتا ہے، اگر میں غدار ہوں تو پھر ایک قومی کمیشن بنایا جائے، مجھے بھی بلایا جائے اور دوسرے لوگوں کو بھی بلایا جائے، تحقیقات کی جائے اور کمیشن کی رپورٹ پوری قوم کے سامنے رکھی جائے، پھر جو بھی مجرم ثابت ہو اسے سر عام پھانسی پر لٹکایا جائے۔
جلسے میں خطاب کے دوران نواز شریف نے غدار کا لفظ استعمال کیا تو پی ٹی وی نے اس پر آواز بند کر کے اس لفظ کو سنسر کردیا ۔واضح رہے کہ اس سے قبل آج قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے خطاب کیا تو سرکاری ٹی وی نے اسے بھی نشر نہیں کیا تھا ۔
نواز شریف کا بیان ،پاک فوج نے اب تک کا بڑا اعلان کردیا,نواز شریف بڑی مشکل میں پھنس گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں