ٹڈی دل سے متاثرہ 3 لاکھ 38 ہزار ہیکٹر رقبے کا سروے، ایک ہزار 281 ٹیموں نے حصہ لیا

اسلام آباد: ( سٹی نیوز) ملک کے 44 اضلاع میں اس وقت ٹڈی دل موجود ہے جن کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 3لاکھ 38 ہزار ہیکٹر رقبے کا سروے ہوا جس کے لیے ایک ہزار دو سو 281 ٹیموں نے حصہ لیا۔

ترجمان این ڈی ایم کے مطابق ملک بھر میں ٹڈی دل کے آپریشن کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔ اس وقت ملک کے 44 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے جس میں بلوچسستان کے 29، خیبر پختونخواہ کے 9، پنجاب کے 1 اور سندھ کے 5 اضلاع ٹڈی دل سے متاثربلوچسستان میں خضدار، آواران، نوشکی، چاغی، گوادر، اتھل، کیچ، پنجگور، خاران، وشک اور کوئٹہ کے علاوہ دیگر اضلاع بھی متاثر ہیں۔

کے پی میں ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، شمالی و جنوبی وزیرستان، لکی مروت، کرک، کرم، اورکزئی اور خیبر کے اضلاع بھی متاثر ہوئے ہیں، سندھ میں خیرپور، تھرپارکر، سکھر، شہید بے نظیر آباد، مٹیاری اور جامشورو میں ٹڈی دل کا حملہ ہوا ہے۔

دوسری جانب پنجاب میں میانوالی سے ٹڈی دل رپورٹ ہوا ہے، متاثرہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے جس میں 1281 مشرکہ ٹیموں نے حصہ لیا۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 38 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا، 8 ہزار 320 ہیکٹر رقبہ پر ٹڈی دل کو تلف کرنے والی ادویات کا اسپرے کیا گیا۔ بلوچسستان میں 6 ہزار 500 ہیکٹر رقبہ پر اسپرے کیا گیا۔ خیبر پختونخواہ میں 1000 ہیکٹر رقبہ کی ٹریٹمنٹ ہوئی۔ پنجاب میں 20 ہیکٹر رقبہ پر اسپرے ہوا۔ سندھ میں گذشتہ روز 800 ہیکٹر رقبہ ٹریٹمنٹ کیا گیا۔ اب تک پورے ملک میں 6 لاکھ 4 ہزار ہیکٹر رقبہ پر سپرے کیا جا چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں