چینی انکوائری کمیشن کیس، کاشت کاروں کی فریق بننے کی متفرق درخواست کل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: (سٹی نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چینی انکوائری کمیشن کیس میں گنے کے کاشت کاروں کی فریق بننے کی متفرق درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ درخواست پر سماعت کریں گے، چینی انکوائری کمیشن کیس میں فریق بننے کیلئے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گنے کے کاشت کاروں کو بھی سنا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چینی انکوائری کمیشن کیس پر سٹے آرڈر جاری کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں