مشرقی چین میں آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا، 20 افراد ہلاک، 180 زخمی

بیجنگ: ( سٹی نیوز) مشرقی چین کے علاقے میں آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا، 20 افراد ہلاک اور 180 زخمی ہو گئے۔

چین کے مشرقی شہر وین لنگ میں یہ حادثہ پیش آیا، آئل ٹینکر پھٹنے سے قریبی عمارتیں بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئیں، فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر عمارتوں میں لگی آگ پر قابو پایا۔ 150 سے زائد ریسکیو اہکاروں نے امدادی کاموں میں حصہ لیا، ملبے میں دبی لاشوں کو نکالا اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

حکام نے متعدد زخمیوں کی تشویشناک حالت کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کے خدشے کا اظہار کیا ہے، حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں