ن لیگ بھرپور انداز میں الیکشن میں جائے گی : شہباز شریف

لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی بھرپور انداز میں الیکشن میں جائے گی۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کی مرکزی قیادت کا اجلاس جاری ہے جس میں شاہد خاقان عباسی اور خواجہ سعد سمیت دیگر شریک ہیں۔ اجلاس میں نواز شریف کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جارہا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ن لیگ بھرپور انداز میں الیکشن میں جائے گی ،کل کی ریلی نے ثابت کردیا کہ عوام ن لیگ کے ساتھ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں