مارشل آرٹس فائٹر راشد نسیم نے بھارت سے ایک اور ورلڈ ریکارڈ چھین لیا

مارشل آرٹس فائٹر راشد نسیم نے تین منٹ میں 5 کلو وزن باندھ کر 152 گھٹنے مارنے کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا اور بھارت سے ایک اور ورلڈ ریکارڈ چھین لیا۔

گنیز بک آف ریکارڈز کی انتظامیہ نے ای میل کے ذریعے راشد نسیم کو ورلڈ ریکارڈ بننے کی مبارکباد دی اور اس کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے آفیشل ویب سائٹ پر تفصیلات بھی جاری کر دی ہیں۔

خیال رہے کہ 2020ء میں بھی راشد نسیم 10 سے زائد ریکارڈ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروا چکے ہیں۔ حالیہ کارنامے کے بعد ان کے گینز بک کے تسلیم شدہ عالمی ریکارڈز کی تعداد 56 ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں