فی تولہ سونا 350 روپے سستا

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران بلند ہوتی سونے کی قیمتوں کو بریک لگ گئی، فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں بالترتیب 350 اور 300 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں پندرہ امریکی ڈالر کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت ایک ہزار 794 امریکی کرنسی ہو گئی۔

دوسری طرف بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں گراوٹ کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، نئی قیمت 1 لاکھ 8 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔

اُدھر دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 300 روپے کی قیمت میں بھی تنزلی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت بھی صرافہ مارکیٹوں میں 93 ہزار 664 روپے ہو گئی ہے۔

دریں اثناء فی تولہ چاندی اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا جس کے بعد دونوں کی قیمتوں بالترتیب 1060 روپے اور 908.78 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں