کوہاٹ کے قریب تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

کوہاٹ: (سٹی نیوز) پاکستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لئے گئے، ٹل بلاک کوہاٹ میں نئے ذخائر سے ایک کروڑ 61 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہو گی۔

مول کمپنی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نئے ذخائر سے 3 ہزار 240 بیرل یومیہ خام تیل بھی حاصل ہو گا، کمپنی کی جانب سے مزید ٹیسٹنگ جاری ہے۔ مول نے پختونخواہ ٹل بلاک میں دسویں گیس ذخائر تلاش کئے ہیں۔

واضح رہے کہ ان ذخائر کی دریافت سے قبل گزشتہ سال بھی سندھ اور بلوچستان میں گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت ہوئے تھے جو ملکی گیس ضروریات پوری کرنے میں مدد اور قیمتی زر مبادلہ کی بچت میں معاون ثابت ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں