کے الیکٹرک کی غفلت، کورنگی میں کرنٹ لگنے سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق

کراچی: (سٹی نیوز) کراچی کے علاقے کورنگی میں کے الیکٹرک کی غفلت کے سبب کرنٹ لگنے سے چودہ سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق حادثہ بجلی کی چوری کیلئے لگائے تار کے باعث پیش آیا۔

کراچی میں بجلی چوری کیلئے لگائے کنڈے سے جان چلی گئی، کورنگی ڈھائی نمبر کے قریب دکان میں غیرقانونی طور پر بجلی کا تار لگایا گیا تھا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق دکاندار نے غیرقانونی طریقے سے بجلی حاصل کررکھی تھی۔

جاں بحق ہونے والے کاشف کے دوستوں کا کہنا ہے کہ اسے سنوکر کھیلتے ہوئے دو مرتبہ کرنٹ لگا، دکاندار کو بتایا لیکن اس نے بات سنی ان سنی کر دی۔ جاں بحق کاشف سبزی فروش اور غریب گھرانے سے تعلق رکھتا تھا، حادثے کے بعد لواحقین غم سے نڈھال ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں