انتظار ختم: وزیراعظم عمران خان نے بی آر ٹی میگا پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا

پشاور: (سٹی نیوز) پشاور کے شہریوں کیلئے بڑی خبر، تحریک انصاف حکومت کا پشاور میں جدید سفری سہولت کا میگا منصوبہ بی آر ٹی آخر کار مکمل ہوگیا، وزیراعظم عمران خان میگا پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔

افتتاحی تقریب چمکنی ڈپو میں منعقد ہوئی۔ بی آر ٹی کا ٹریک 28.5 کلو میٹر ہے، بی آر ٹی کا فی سٹاپ کرایہ 10 روپے جبکہ مکمل سفر 50 روپے میں ہوگا۔ ایک سٹیشن سے دوسرے سٹیشن کا فاصلہ 850 میٹر ہے۔ حکومت کی جانب سے بی آر ٹی بس میں سفر کیلئے شہریوں میں صرف 3 دنوں میں 80 ہزار کارڈ مفت تقسیم کئے جاچکے ہیں۔بی آر ٹی منصوبے کا روٹ مکمل کر لیا گیا ہے تاہم کوریڈور سے متصل کمرشل پلازے اور دیگر عمارات کورونا وائرس کے باعث مکمل نہیں کی جاسکیں، جنہیں عنقریب مکمل کرنے کا عندیہ بھی دے دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں