میر پور، آزاد کشمیر: (سٹی نیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کشمیری شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ایک دن ضرور مقبوضہ کشمیر آزاد ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا، انہوں نے نکیال سیکٹر کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران ان کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر کا دورہ کر کے خوشی ہوئی، عوام کا جذبہ بھی دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔ کنٹرول لائن کے دورہ پر بھرپور تعاون پر پاک فوج اور انتظامیہ کا شکریہ گزار ہوں۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ مودی بو کھلاہٹ کا شکار ہے جو آئے روز معصوم کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر نوٹس لے۔ کشمیری شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ایک دن ضرور مقبوضہ کشمیر آزاد ہو گا۔
The real beauty of Kashmir lies in the valiant spirit of courageous Kashmiris. @SAFoundationN values their sacrifices and honors their commitment to Pakistan.#DonateKaroNa #HopeNotOut pic.twitter.com/JiJxfc8zGm
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) May 15, 2020
کورونا وائرس سے متعلق شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ سب کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ وبائی صورتحال لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔