اپنی کرپشن چھپانے کیلئے اس طرح کے اقدامات انتہائی شرمناک ہیں

لاہور (سٹی نیوز) سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے دعویٰ کیا ہے کہ جے آئی ٹی ارکان نے سعودی عرب کے ویزہ کے حصول کیلئے درخواست دی تھی مگر جے آئی ٹی کو ویزے جاری نہیں کیے گئے جبکہ برطانیہ نے بھی پہلے تو ویزے جاری نہیں کیے تاہم حتمی رپورٹ جمع ہونے کے اگلے ہی روز ویزے جاری کردیے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا کہ حکومت بھرپور کوششیں کر رہی ہے کہ کسی طرح آرمی کو تمام معاملات میں گھسیٹ لیا جائے تاکہ وہ سیاسی شہید کا رتبہ حاصل کر سکیں۔ اپنی کرپشن چھپانے کیلئے اس طرح کے اقدامات انتہائی شرمناک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں