سابق صدر آصف علی زرداری کو مفاہمت کی سیاست کا بادشاہ کہا جاتا ہے

کراچی(سٹی نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری کو مفاہمت کی سیاست کا بادشاہ کہا جاتا ہے ان کی سیاسی بصیرت اور مفاہمت کے باعث مسلم لیگ(ن) کی اکثریت کے باوجود ایوان بالا سینٹ کے چیئرمین پیپلز پارٹی سے ہیں مگرتازہ صورت حال میں مرتضیٰ وہاب کے بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے کی صورت میں ان ایک اور خوشخبری مل گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینٹ کی خالی نشست پر مقابلے کے لئے ایم کیو ایم کے شبیر قائم خانی اور زاہد منصوری نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں جس کے بعد سینیٹ کی نشست کیلئے پیپلز پارٹی کے امیدوار بیرسٹر مرتضیٰ وہاب بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئے ہیں۔ ریٹرننگ افسر نے مرتضیٰ وہاب کی بلامقابلہ کامیابی کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ سندھ سے سینیٹ کی عام نشست سعید غنی کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں