مریم کو اقامے میں غیر مسلم خادمہ طاہر کیا گیا

اسلام آباد (سٹی نیوز) مریم نواز بھی اقامہ ہولڈر ہیں مریم کو اقامے میں غیر مسلم خادمہ طاہر کیا گیا۔ یہ انکشافات پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سردار نبیل گبول نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز بھی بعض وجوہات پر الیکشن نہیں لڑسکیں گی۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا اقامہ سامنے آنے کے بعد بہت سے لیگی اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے بھی اقامے سامنے آئے جبکہ ن لیگ کی مشکلات میں اس وقت مزید اضافہ ہو گیا جب این اے 120کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کی جانب سے حصہ لینے والی کلثوم نواز کا اقامہ بھی سامنے آگیا ، بیگم کلثوام نواز کے پاس دبئی کا اقامہ 2006 سے 2015 تک موجود تھا۔تاہم ذرائع کا کہناہے کہ کلثوم نواز کی جانب سے اپنے اقامے سے متعلق تمام تفصیلات الیکشن کمیشن کو بھی جمع کروا دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں