طلعت حسین سول ایوارڈ کیلئے منتخب کئے جانے پر مسرور

کراچی: (سٹی نیوز) سینئر اداکار طلعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے فنی صلاحیتوں اور ثقافتی خدمات کو سراہا جانا میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں۔

انہوں نے کہا سینئر فنکاروں کو سول ایوارڈ سے نواز کر ان کی فنی خدمات کا اعتراف اس امر کی نشاندہی ہے کہ ملکی سطح پر فنکاروں کے قدر دان موجود ہیں، بشریٰ انصاری، علی ظفر اور دیگر شخصیات کو سرکاری اعزازات ملنے پر ان کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

سینئر اداکار نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے فن کو نئی نسل میں منتقل کرنے کے لئے سینئر فنکاروں کو آگے آنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں