عائزہ خان نے پالتو کتے ‘ملن’ کو فیملی ممبر کا درجہ دے دیا

لاہور: (سٹی نیوز) اداکارہ عائزہ خان نے اپنے ‘ملن’ نامی پالتوکتے کو فیملی ممبر قرار دے دیا۔ عائزہ نے سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ زلفیں بکھیرے چہرے پر مسکراہٹ سجائے اپنی گود میں پالتو کتا لئے بیٹھی نظر آرہی ہیں۔

انہوں نے تعارف کرواتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ملیں ہمارے نئے فیملی ممبر سے جس کا نام ملن ہے۔عائزہ کی پالتو کتے کیساتھ تصاویر پر اُن کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا تو کچھ صارفین نے تنقید بھی کی جب کہ شوبز کی کچھ نامور شخصیات ایسی بھی ہیں جنہوں نے کتے کو دیکھ کر تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں