لاہور، کراچی: (سٹی نیوز) گلوکار و اداکار علی ظفر نے تمغہ حسن کارکردگی ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا جانا میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ میں رب کا شکر گزار ہوں اور اپنے چاہنے والوں کی حمایت کا ہمیشہ مقروض رہوں گا۔