دوسرا ٹیسٹ: انگلینڈ کیخلاف قومی ٹیم نے 9 وکٹوں پر 223 سکور بنا لیے

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 223 رنز بنا لیے ہیں۔

اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں شکست کو بھلا کر پاکستان ساؤتھمپٹن میں انگلینڈ سے دوسرے ٹیسٹ میں مدمقابل ہے جہاں دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا اور میچ تاخیر سے شروع ہوا۔ بابراعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، پہلے روز پاکستان کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔

کھیل کے دوسرے روز چھٹی وکٹ بابر اعظم کی گری جو بٹلر کے ہاتھوں 47 رنز پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان 60 رنز کے ساتھ اب تک کھیل رہے ہیں۔

ساتویں وکٹ یاسر شاہ کی گری جو 5 رنز پر کیچ آؤٹ ہوگئے، آٹھویں نمبر پر شاہین شاہ آفریدی بھی صفر پر رن آؤٹ ہوئے جب کہ نویں وکٹ محمد عباس کی تھی جو دو رنز پر براڈ کی گیند پر ایل بی ڈبیلو ہوگئے۔

بارش کے باعث دوسرے دن کا میچ بھی جلد ختم کر دیا گیا، اس وقت پاکستانی ٹیم نے 86 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز بنا لیے ہیں، محمد رضوان 60 اور نسیم شاہ ایک سکور پر کریز پر موجود ہیں، میزبان ٹیم کی طرف سے براڈ اور اینڈرسن نے 3.3 وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں پہلے روز یاسر شاہ اور اسد شفیق 5، اظہر علی 20، عابد علی 60 جب کہ شان مسعود ایک اور 11 سال بعد ٹیسٹ کھیلنے والے فواد عالم صرف 4 گیندوں کے مہمان ثابت ہوئے اور کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کا پہلا روز بارش سے متاثر رہا جس کی وجہ سے صرف 46 اوورز ہی کروائے جاسکے جس میں پاکستان کی آدھی ٹیم صرف 126 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی، پچھلے میچ کے سنچری میکر شان مسعود صرف ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ کپتان اظہر علی اور اسد شفیق ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور دونوں بالترتیب 20 اور 5 رنز بناسکے۔

11 سال بعد ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ بننے والے فواد عالم صرف 4 گیندوں کے مہمان ثابت ہوئے اور کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے۔ ۔ فواد عالم نے اپنا آخری ٹیسٹ 2009ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ عابد علی نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے لیکن انہوں نے بھی 60 رنز پر اپنی وکٹ گنوادی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں