رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا،پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان مبارک ہو

کراچی (ویب ڈیسک ) رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان نے حتمی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد کل پہلا روزہ ہو گا ۔روزنامہ پاکستان کی جانب سے دنیا کے تمام مسلمانوں کو رمضان المبارک کا چاند مبارک ہو۔
مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس کراچی میں ہوا جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں قائم زونل کمیٹیوں سے چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد حتمی اعلان کر دیا گیاہے ۔ مفتی منیب الرحما ن کا کہناتھا کہ رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے تاہم کل پہلا روزہ ہو گا ۔نجی ٹی وی کا کہناہے کہ لوئر دیر کے علاقے سے سب سے پہلے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی جہاں لوگوں نے اپنی آنکھوں سے چاند کو دیکھا ۔مفتی منیب الرحمان کا کہناتھا کہ کئی شہروں میں شہریوں نے چاند دیکھا اور ہمیں شہادتیں بھیجی گئیں۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک میں بھی کل پہلا روزہ ہو گا جس کے بعد ملک بھر کی مساجد میں پہلی تروایح کے اہتمام کیلئے انتظامات شروع کر دیئے گئے ہیں اور پولیس نے سیکیورٹی پلان بھی تشکیل دینا شروع کر دیا گیاہے۔

اس سے قبل مفتی منیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ درخواست کرتے ہیں اور تحمل کا مظاہرہ کریں اور اطمینان رکھیں ، شہادتوں کے موصول ہونے یا نہ ہونے کے بعد ہی حتمی اعلان کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں