صدر کا عام آدمی کو گھر کی دہلیز پر فوری اور مفت انصاف کی فراہمی پر زور

اسلام آباد: (سٹی نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عام آدمی کو گھر کی دہلیز پر فوری اور مفت انصاف کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وہ آج اسلام آباد میں وفاقی محتسب سید طاہر شہباز سے گفتگو کر رہے تھے۔ وفاقی محتسب نے صدر کو اپنے ادارے کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔

انہوں نے صدر کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح کیلئے کئے گئے اپنے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ صدر نے وفاقی محتسب کی کارکردگی اور خصوصی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ انتظامی ناانصافیوں کے خلاف لوگوں کی مدد کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں