2 جڑواں بھائیوں کی بیک وقت شادی لیکن دلہنیں کون تھیں؟ دیکھ کر آپ پلکیں جھپکنا بھول جائیں گے،

بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین میں دو ایسے نرالے جوڑوں کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی کہ اس تقریب میں آنے والے مہمانوں کے تو دماغ ہی گھوم گئے۔ جب دو ہم شکل دولہے اور ان کی دو ہم شکل دلہنیں آمنے سامنے ہوں تو مہمانوں کا گھوم جانا تو فطری بات ہے۔ یہ دلچسپ و عجیب شادی 26 سالہ جڑواں بھائیوں یینگ ڈاشونگ اور یینگ شیاﺅ شونگ، اور 23 سالہ جڑواں بہنوں لیانگ جنگ اور لیانگ کنگ کی تھی۔ دونوں دولہوں نے ایک جیسا لباس پہنا ہوا تھا اور دونوں دلہنوں نے بھی ایک جیسا عروسی جوڑا زیب تن کیا ہوا تھا، جس کی وجہ سے معاملات اور مبہم ہوگئے۔ یہ دونوں دولہے ایک دوسرے کی فوٹوکاپی نظر آرہے تھے اور اسی طرح دلہنیں بھی ہوبہو ایک جیسی تھیں۔ بظاہر تو یونہی لگتا تھا جیسے ایک جوڑے کے سامنے آئینے میں اس کا عکس نظر آرہا ہو۔

’آج سے میری بیگم تمہاری اور تمہاری میری۔۔۔‘ 2 مردوں کے درمیان شرمناک ترین معاہدہ اور پھر کیا ہوا۔۔۔
ان جڑواں جوڑوں کے والدین کی ملاقات تقریباً 10 سال قبل ہوئی تھی اور تب سے ہی وہ سوچ رہے تھے کہ دونوں جڑواں بھائیوں کی شادی دونوں جڑواں بہنوں سے کردی جائے۔ تین دسمبر کے روز بالآخر یہ شادی ڈاکنگ شہر میں منعقد ہوئی جس میں آنے والے مہمان ایک جیسے دولہوں اور ایک جیسی دلہنوں کو دیکھ کر حیران بھی ہوئے اور خوب محظوظ بھی ہوئے۔
جب اس شادی کی تصاویر انٹرنیٹ پر آئیں تو انٹرنیٹ صارفین نے بھی خوب لطف اٹھایا۔ چینی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وہ اب ان کے ہاں بچوں کی پیدائش کے منتظر ہیں کیونکہ جڑواں جوڑوں کی اپنے ملتی جلتی شکلوں والے بچوں کے ساتھ تصاویر واقعی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہوں گی ۔

ویڈیو دیکھیں:
http://www.mirror.co.uk/news/weird-news/identical-twin-brothers-marry-identical-11686157#ICID=OffSiteVideo

اپنا تبصرہ بھیجیں