شارجہ:قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کامران اکمل کی ٹیم میں شمولیت کا امکان مسترد کردیا

شارجہ(سٹی نیوز ) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کامران اکمل کی ٹیم میں شمولیت کا امکان مسترد کردیا۔ذرائع کے مطابق شارجہ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں ٹیم میں بڑی تبدیلی نہیں دیکھ رہا، کامران اکمل یقینا پی ایس ایل میں اچھا کھیلے، مگر ہمیں آگے دیکھنا ہے۔پی ایس ایل میں کامران اکمل کی عمدہ کارکردگی اور ٹیم میں واپسی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں مکی آرتھر نے کامران اکمل کی قومی اسکواڈ میں شمولیت کے امکانات کو مسترد کردیا۔ہیڈ کوچ نے سوال اٹھایا کہ اگر کامران اکمل کو ٹیم میں شامل کیا تو کس نمبر پر بیٹنگ کرینگے اور کہاں فیلڈنگ کرینگے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دنیا کی بہترین ٹیم ہے اور قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیوں کی ضرورت نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں