پی ایس ایل ٹو فائنل کی طرح پی ایس ایل تھری کیلئے بھی پشاور زلمی کے تمام غیر ملکی کرکٹرز پاکستان آ رہے ہیں،مالک پشاور زلمی جاوید آفریدی

شارجہ (نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی نے پلے آف کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے اور اس کیساتھ ہی پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بھی پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔

جاوید آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں اعلان کیا کہ گزشتہ دو سیزنز کی طرح اس سال بھی پشاور زلمی کا پورا سکواڈ پاکستان آ رہا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ”پی ایس ایل ٹو فائنل کی طرح پی ایس ایل تھری کیلئے بھی پشاور زلمی کے تمام غیر ملکی کرکٹرز پاکستان آ رہے ہیں جن کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں۔ لاہور کے دونوں پلے آف اور کراچی فائنل کیلئے پاکستان اور پی سی بی کو پشاور زلمی کی جانب سے گڈ لک۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں