میری آج کی پرفارمنس عماد وسیم کے نام ، دعا ہے جلدی ٹھیک ہو کر ٹیم جوائن کریں، عثمان شنواری

دبئی(سٹی نیوز) کراچی کنگز کے فاسٹ باولر عثمان شنواری نے کہا ہے کہ میری آج کی پرفارمنس عماد وسیم کے نام ہے دعا ہے کہ وہ جلدی سے جلدی ٹھیک ہوں اور ٹیم میں واپس آئیں۔
تفصیلات کے مطابق میچ کے اختتام پر ’’مین آف دی میچ‘‘ کا ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد گفتگوکرتے ہوئے عثما ن شنواری کا کہناتھا کہ اللہ کا بہت شکر ہے کہ میری آج کی کارکردگی بہت اچھی تھی اور اللہ کا اس بات پر بھی شکر ادا کرتا ہوں کہ جس طرح وکٹ لینے کی کوشش کرتے ہیں اسی طرح ہوتا رہا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ٹی ٹونٹی میں اگر ڈر جائیں تو اور زیادہ سکور پڑتا ہے جبکہ اب میری فٹنس بھی بہت اچھی ہے اور بہت اچھا پرفارم کررہا ہوں۔واضح رہے کہ عثمان شنواری نے 4اوورز میں 17رنز دے کر 4وکٹیں حاصل کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں