سردار اختر مینگل ہمارے اتحادی، ان کے تحفظات دور کیے جائیں گے، شہباز گل

اسلام آباد: ( سٹی نیوز) معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ سردار اختر مینگل ہمارے اتحادی ہیں اور ان کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔

شہباز گل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‘’حسرت ان غنچوں پر جو پہلے بھی کئی بار بن کھلے مرجھا گئے’’۔ حوصلہ رکھیں، مینگل صاحب ہمارے اتحادی ہیں اور ان کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔

ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ محترمہ شاید سینیٹ الیکشن میں متحدہ اپوزیشن کا انجام بھول چکی ہیں۔ عوام کے مال پر ڈاکے مارنے والا سارا خاندان یا تو مفرور ہے یا ضمانتوں پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ ٹولے کے سرغنہ اپنی تین بار حکومت کی کارکردگی پر عدم اعتماد کرکے لندن علاج کے لیے مفرور ہیں۔ پہلے بھی کسی خوش فہمی میں شہباز شریف وزیراعظم بننے دوڑے چلے آئے تھے۔

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ حالیہ سروے میں 80 فیصد عوام نے وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں