نسلی امتیاز کیخلاف مظاہرے، ٹرمپ نے پولیس اصلاحات کے حکم نامے پر دستخط کر دیئے

واشنگٹن: ( سٹی نیوز) نسلی امتیاز اور پولیس تشدد کے خلاف کئی ہفتوں کے مظاہروں کے بعد صدر ٹرمپ نے پولیس اصلاحات کے حکم نامے پر دستخط کر دیئے۔

وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا ہے کہ ایگزیکٹو آرڈر انتہائی جامع ہے، اس کے لیے سوشل ورکرز اور ماہرین کی بھی مدد لی گئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ریفامز سے ملک میں امن و امان قائم ہو گا، اب جدید ترین آلات کے ذریعے معلومات کے تبادلے سے ناقص ریکارڈ رکھنے والے پولیس اہلکار ملازمت پر نہیں رہ سکیں گے۔

واضح رہے کہ سیاہ فام باشندوں کی پولیس تشدد سے ہلاکتوں کے سبب امریکہ پر دنیا بھر میں تنقید کی جا رہی ہے، امریکہ میں بڑے پیمانے پر پرتشدد ہنگاموں کے بعد برطانیہ سمیت دیگر یورپی ممالک میں بھی بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے، روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے بھی سیاہ فام باشندوں کی ہلاکتوں پر تنقید کی اور کہا کہ وہ امریکہ میں نسلی امتیاز کی بجائے ایک جیسے شہری حقوق کی حمایت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں