عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمن کو ایک ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کردیا

لاہور (سٹی نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمن کو ایک ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کردیا۔انہوں نے کہا کہ شیخ ہوں کلیجے پر ہاتھ رکھ کر مولانا فضل الرحمن کیلئے انعام کا اعلان کیا۔ مولانا فضل الرحمن کو سمجھ آگئی نوازشریف جا رہے ہیں۔ فضل الرحمن اسلام سے زیادہ اسلام آباد کے قریب ہیں، سی پیک میں بھی یہ لوگ جیل جائیں گے۔ رانا ثنا اللہ نے جے آئی ٹی کو ’’جن‘‘ قرار دیکر زندگی میں پہلی بار سچ بولا‘ سمندر کھا گئے اور کہتے ہیں ہمارے خلاف الزام کیا ہے۔ چودھری نثار کو پہلے ہی کہا تھا عزت سے نکل جاؤ، چودھری نثار کو ضمیر کی آواز پر فیصلہ کرنا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں