مقبوضہ کشمیر میں سری نگر میں ضلع رام بن میں واقع نیشنل ہائی وے بھارتی فوجی کیمپ کے قریب پر امر ناتھ یاتریوں کی مسافر بس کھائی میں جاگری

سری نگر (ویب ڈیسک )مقبوضہ کشمیر میں سری نگر میں ضلع رام بن میں واقع نیشنل ہائی وے بھارتی فوجی کیمپ کے قریب پر امر ناتھ یاتریوں کی مسافر بس کھائی میں جاگری جس میں 2خواتین سمیت 16یاتری موقع پر ہلاک جبکہ30کے قریب مسافر زخمی ہو گئے ہیں ،ہندوستانی فوج اور امدادی اداروں نے ریسکیو کاروائیاں شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر رہے ہیں جبکہ کئی زخمیوں کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
امرناتھ یاتریوں کی مسافر بس جموں سے پہلگام جا رہی تھی کہ سری نگر میں نیشنل ہائی وے کے قریب ضلع رام بن میں تیز رفتار بس پھسل کر کھائی میں جا گری ،امر ناتھ یاتریوں کی بس کو جس جگہ حادثہ پیش آیا اس کے قریب ہی بھارتی فوج کا کیمپ موجود ہے ،مقامی پولیس اور لوگوں کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچی تو فوج بھی حرکت میں آ گئی ،گہری کھائی سے زخمی اور ہلاک ہونے والے یاتریوں کی لاشوں کو نکالنے کا سلسلہ اور امدادی کاروائیاں جاری ہیں جبکہ زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے کے لئے فوجی ہیلی کاپٹر استعمال کئے جا رہے ہیں ،امدادی اداروں کے مطابق اس حادثے میں معمولی زخمی ہونے والے 8افراد کو قریبی جبکہ 23کے قریب مسافروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے دہلی اور جموں کے بڑے ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے ،امدادی اداروں کے مطابق اس خوفناک حادثے میں 2خواتین سمیت 16یاتری موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ،جبکہ زخمی ہونے والے30مسافروں میں سے کئی کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جا رہی ہے اور ہلاکتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں