پاک فضائیہ کا ایف سیون طیارہ سرگودھا میں گر کر تباہ ہو گیا

سرگودھا (سٹی نیوز )پاک فضائیہ کا ایف سیون طیارہ سرگودھا میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دو پائلٹ شدید زخمی ہو گئے۔ پاک فضائیہ کا طیارہ معمول کے آپریشنل تربیتی مشن پر تھا کہ اچانک اس میں فنی خرابی پیدا ہو گئی جس پر پائلٹس نے کنٹرول سنٹر کو اس خرابی سے متعلق آگاہ کیا۔ایف سیون طیارہ سرگودھاکہ علاقے بھاگٹاانوالہ کے کھیتوں میں گر کر تباہ ہو گیا ،طیارے کے گرنے سے پہلے ہی پائلٹس اس سے نکل گئے تھے جس کے باعث ایک پائلٹ کی ٹانگ جبکہ دوسرے کا بازو ٹوٹ گیا۔پائلٹس کو پی ایف بیس کے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔دوسری جان پولیس اورحساس ادارے کے اہلکارموقع پر پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں