ٹھٹھہ: کینجھر جھیل میں کشتی الٹ گئی، متعدد افراد ڈوب گئے، 6 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

ٹھٹھہ: (سٹی نیوز) کینجھر جھیل میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں کشتی الٹنے سے متعدد افراد ڈوب گئے، 6 افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کھینجر جیل میں کشتی الٹنے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی ٹھٹھہ سے تفتیشی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیراعلیٰ نے حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ اس وقت ریسکیو ٹیم کہاں تھی؟ ان کا کہنا تھا کہ حادثے میں جانی نقصان ہوا جو بہت تکلیف کی بات ہے۔ متاثرہ خاندانوں سے ہر قسم کا تعاون کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں